ماں کی ممتا ‘ اولاد کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار

   

جگر کے ٹکڑوں کو جگر کا عطیہ دے کر نئی زندگیاں دینے بھی تیار
عثمانیہ ہاسپٹل میں کئی کامیاب سرجریز
حیدرآباد ۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) ماں کی محبت دنیا کی سب سے خالص اور بے لوث محبت ہوتی ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جو اپنے بچوںکی خوشیوں اور سکون کیلئے اپنی خواہشات، نیند اور آرام قربان کردیتی ہے۔ وہ بچوں کی تربیت، حفاظت اور نگہداشت میں اپنی زندگی بسر کردیتی ہے۔ ماں کا دل بچوں کے ہر دکھ اور درد کو محسوس کرتا ہے۔ ماں نہ صرف بچوں کو جنم دیتی ہے جب بچے بیمار ہوجاتے ہیں تو ان کی زندگی بچانے کیلئے اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال کر اپنے بچوں کو اپنے جسمانی اعضاء کا عطیہ کرنے بھی آگے آرہی ہیں جو ماں کی بے پناہ محبت اور قربانی کی انتہاء کو ظاہر کرتا ہے۔ اپنے جسم کے کسی حصہ کا عطیہ کرنا نہایت دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ایک جسمانی قربانی ہے بلکہ جذباتی طور پر بھی بہت بھاری ہوتا ہے اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ماں اپنے بچوں کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ اس کا ثبوت اس حقیت سے ملتا ہے کہ شہر حیدرآباد میں ہونے والی لائیو ٹرانسپلانٹ سرجریوں (اعضاء کی پیوندکاری) میں خواتین کی بڑی حصہ داری ہے۔ خاص طور پر زندہ عطیہ دہندگان سے 20 تا 30 فیصد تک گردے اور جگر کا عطیہ کرنا ممکن ہے۔ عثمانیہ ہاسپٹل میں اس طرح کے امراض میں مبتلاء 50 سے زیادہ بچے زیرعلاج ہیں۔ ان مںی سے اکثر کو فی الحال جگر کی پیوندکاری کی ضرورت ہے۔ کئی مائیںاپنے جگر کے ٹکڑوں کو جگر کا عطیہ دینے آگے آرہی ہیں۔ چند بچوں کی کامیاب سرجری بھی ہوچکی ہے۔2