ماں کی نعش پر معصوم کی پکار ’ اُٹھو ماں بھوک لگی ہے ‘

,

   

دل دہلا دینے والا واقعہ ، سوریہ پیٹ میں پیش آیا ، ہر کوئی اشکبار
حیدرآباد :۔ معصوم کو کیا معلوم کے اب اس کی ماں دنیا میں نہیں رہی وہ بے چارہ بھوک کی تڑپ سے بلبلاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوچکی ماں کو جگانے کی کوشش کررہا ہے ۔ معصوم بچہ کے یہ الفاظ ’’ اُٹھو ماں ۔ ماں اُٹھو مجھے بھوک لگی ہے ‘‘ بچے کی یہ آواز سن کر وہاں موجود عوام کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ یہ بچہ کبھی روتا کبھی ہنستا اپنی ماں کی نعش کے اطراف گھوم رہا تھا ۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سوریہ پیٹ میں پیش آیا ۔ 18 تا 20 سال کی نامعلوم مسلم خاتون جو برقعہ زیب تن کئے ہوئے تھی ۔ سری سری نگر روڈ کے پاس مردہ پائی گئی ۔ نعش کے قریب معصوم بچہ اپنی ماں کو بار بار جگانے کی کوشش کررہا تھا ۔ یہ نظارہ دیکھنے والے ہر شخص کی آنکھ دیدہ نم ہوگئے تھے اور ماں کی ممتا پر بچے کی بلبلاہٹ کے منظر کو دیکھ کر صدمہ کا اظہار کررہے تھے ۔ مقامی پولیس کی اطلاع پر پولیس وہاں پہونچی اور خاتون کی نعش کو سوریہ پیٹ ضلع گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا اور معصوم بچہ کو آئی سی ڈی ایس عملہ کے سپرد کردیا ۔ متوفیہ کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے نعش کی پہچان نہ ہوسکی ۔۔