ماہ ِجنوری میں پولینڈ کو لاکھوںٹن روسی تیل کی ترسیل

   

وارسا : روسی تیل پائپ لائن آپریٹر ٹرانسنیفٹ نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ماہ ِجنوری میں پولینڈ کو 500,000 ٹن روسی تیل فراہم کیا ہے۔ٹرانس نیفٹ کی جانب سے روسی خبر رساں ایجنسی طاس کو دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری میں قازقستان سے 20 ہزار ٹن تیل جرمنی بھیجنے کے لیے ضروری امور کومکمل کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی ترسیل دروڑبا پائپ لائن کے ذریعے ہو گی، اب کے بعد کا عمل قازقستان کے ارادے پر منحصر ہے۔