مایاوتی او راکھیلیش نے بی جے پی کی بدترین شکست کی پیشین گوئی

,

   

اکھیلیش یادو نے کہاکہ برسراقتدار پارٹی کو قومی سطح پر محض74سیٹیں ملیں گی۔

لکھنو۔ دوروز قبل مایاوتی نے دعوی کیا کہ اترپردیش میں بی جے پی لیڈرس خود اپنی پارٹی کا برا حال بیان کررہے ہیں وہیں اکھیلیش یادو نے کہاکہ قومی سطح پر پارٹی محض74سیٹوں تک محدود ہوجائے گی ۔

لکھنو میں بہوجن سماج پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہاکہ ’’جب سے شکست کے آثار ان پر نمودار ہوئے ہیں تب سے بی جے پی لیڈروں کے چہروں پر مایوسی کے آثار صاف دیکھائی دے رہے ہیں‘‘

۔سال2014کے بی جے پی مہم کے نعرے ملک کے لئے ’’ اچھے دن ‘‘ کا انہوں نے مذاق اڑایا۔انہوں نے کہاکہ’’ انہوں نے خود کے لئے اچھے دن لالئے جبکہ 130کروڑ ملک کی عوام افراط زر‘ غربت اور بے روزگاری کے خلاف جدوجہد کرتے رہ گئے‘‘۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے رپورٹرس سے یہ کہاکہ بی جے پی چیف امیت شاہ نے جب کہاکہ ان کی پارٹی74سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی تو ان کا مطلب ملک بھر میں ان کی پارٹی کا یہ موازنہ تھا۔

شاہ نے انتخابی ریالیوں کے دوران کہاتھا کہ بی جے پی اترپردیش میں 80میں سے 74سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی ’ پچھلی مرتبہ سے ایک سیٹ زیادہ ہے۔

اکھیلیش یادو نے کہاکہ’’ مذکورہ حالات میں ملک بھر سے بی جے پی صرف 74سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے کیونکہ وزیراعظم سے رائے دہندے ناراض ہیں۔ ہمارے سپاہی ہرروز مررہے ہیں ۔

نوٹ بندی او رجی ایس ٹی نے چھوٹی کاروباریو ں کو غریب بنادیا ہے۔لوگ حکومت کو سبق سیکھانے کا انتظار کررہے ہیں‘‘۔