مایاوتی زنخہ سے بدتر بی جے پی رکن اسمبلی کا ریمارک

   

چنڈولی ( یو پی ) 20 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی ایک رکن اسمبلی نے مایاوتی کو انسانیت کے ماتھے کا کلنک اور زنخہ سے بدتر قرار دیتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔ مغل سرائے کی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے ایک تقریر میں کہا کہ مایاوتی نے اقتدار کے ہاتھوں اپنا احترام نیلام کردیا ہے وہ انسانیت کے نام پر کلنک ہیں اور انہیں مردوںیا خواتین میں نہیں گنا جاسکتا وہ ایک زنخہ سے بھی بدتر ہیں۔