مایاوتی نے اکھیلیش کو فون کیااو ر کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے

,

   

لکھنو۔ہمیر پور کے سابق ضلع مجسٹریٹ بی چندرکلا کے ٹھکانوں پر سی بی ائی کے چھاپے اور اس کے بعد اس کے ذریعہ کانکنی گھوٹالے کے ذریعہ بی جے پی سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو پر دباؤ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے اکھیلیش یادو کی حمایت میں کھل کر بیان دیتے ہوئے چھاپے کو بی جے پی کی گندی سیاسی سازش بتایا۔ انہو ں نے کہاکہ عوام سب جانتے ہیں کہ بی جے پی نے اپنے دور اقتدار میں کس طرح سرکاری مشنری کا غلط استعمال کررہی ہے ۔

انہو ں نے اکھیلیش یادو سے اس کا جم کر مقابلہ کرنے کی با ت بھی کہی۔ بی ایس پی سربراہ نے آج دوروز قبل کانکنی کے معاملے میں ائی اے ایس افسر چندر کلا او ردوسرے افسران کے یہاں پڑے چھاپے اور اس کے ذریعہ سابق وزیراعلی اکھیلیش یاد و سے پوچھ گچھ کو لے کر یہ بیان جاری کیا۔

جس میں مایاوتی نے صاف طورپر کہاکہ سی بی ائی کے چھاپہ اور اکھیلیش یادو سے پوچھ تاچھ کی دھمکی لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کی گئی ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ عدالت نے 2012اور2016میں ہوئے کانکنی کے معاملہ کی جانچ کا حکم کب دیاتھا جب کہ سی بی ائی کو معاملہ کی جانچ اسوقت یاد ائی جب سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد ہوگیا۔

سی بی ائی کے چھاپے اوراکھیلیش یادو سے پوچھ گچھ کرنے کی خبر آنے کے بعد گذشتہ روز بی ایس پی صد ر مایاوتی نے اکھیلیش یادو کو فون کرکے ان سے بی جے پی کی سازش کا مقابلہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان کی ساز ش کو ناکام کیاجاسکے۔