مایاوتی کا یوپی حکومت سے لوگوں کیلئے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے محنت کشوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو ان لوگوں کئلیے روزگار مہیا کرانے چاہئیے ۔مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے علاج کے لئے قائم کردہ مراکز میں صفائی کا مناسب خیال رکھے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غفلت برتنے کی وجہ سے وبائی صورت حال مزید خطرناک رخ اختیار کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں تارکین وطن مزدور خاندان بری طرح متاثر ہیں اور اب پھر انہیں معاش کے لئے ادھر ادھر جانا پڑرہا ہے ۔