متحدہ امارات کے ایک مشتبہ جاسوس کی ترکی جیل میں خودکشی

   

یو اے ای اور ترکی کے تعلقات میں مزید تلخی کا امکان
انقرہ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی حکومت کے ذرائع نے دوشنبہ کو بتایا کہ یو اے ای کا ایک مشتبہ جاسوس جسے ترکی حکام نے 10 دن قبل گرفتار کرلیا تھا اس نے جیل میں خودکشی کرلی۔ اس مشتبہ جاسوس کو سلویری جیل میں مردہ پایا گیا۔ یہ بات ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناڈولو نے بتائی اور اس کی توثیق ترکی کے وزارت عدل کے ذریعہ نے کردی۔ مذکورہ شخص کو ایک اور مبینہ جاسوس کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا اور حکام اس بات کی تحقیق کررہے ہیں کہ کہیں ان دونوں کا تعلق سعودی عرب کے صحیفہ نگار جمال خشوگی کے قتل سے تو نہیں ہے۔ آمڈولو کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ جاسوس کی ہر ’’فوجی‘‘۔ ’’سیاسی‘‘ اور ’’عالمی جاسوس‘‘ کے الزامات لگائے گئے۔ ترکی کے تعلقات سعودی عرب اور یو اے ای سے بہت نازک ہوگئے ہیں۔ ان عرب ممالک نے قطر پر تحدیدات عائد کر رکھی ہیں اور قطر ترکی کا قریبی رفیق ہے۔