نصف ملین درہم کا جرمانہ معاف
دوبئی۔بتایاجارہا ہے کہ کسی بھی مصدقہ دستاویزات کے بغیر 13سال متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ایک ہندوستانی کو مقررہ وقت سے زائد قیام کے لئے عائد نصف ملین درہم تک کا جرمانہ معاف کرنے کے بعد بالآخر اپنے گھر واپس لوٹادیاگیاہے۔
پیرکے روز شائع اپنی ایک رپورٹ میں گلف نیوز نے کہاکہ پتھو گونڈا میڈی کے واپسی اس وقت ممکن ہوسکی جب انہوں نے دبئی میں ہندوستانی قونصل خانہ سے مدد مانگی تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقررہ وقت سے زائد عرصہ تک رہنے والوں کیلئے عائد جرمانے کی معافی ممکن ہوسکے
ویزٹ ویزا پردوبئی کا سفر کیا
پتھو گونڈی جس کا آبائی مقام حیدرآباد ہے نے مذکورہ مشن کوبتایاکہ 2007میں وہ ویزٹ ویزا پر یو اے ائی ائے تھے‘
مگر جوایجنٹ یہاں پر اس کو لے کر آیاتھا وہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ہندوستانی سفارت خانہ کے ایک عہدیدار جیتندر نیگی نے گلف نیوز کو بتایاکہ اس نے یہ بھی بتایاکہ مذکورہ ایجنٹ کااس پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیاتھا۔
تاہم مذکورہ سفارت خانہ کوپتھوگونڈا کی فوری مدد کرنے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں کیونکہ ان کے پاس پتھوگونڈی کو ہندوستانی شہری ثابت کرنے کے لئے سرکاری دستاویزات کی کمی تھی۔
حیدرآباد میں سماجی گروپ
مذکورہ مشن نے حیدرآباد میں سرگرم سماجی گروپ سے پتھو گونڈی کی فیملی کی جانکاری حاصل کرنے میں مدد مانگی۔
نیگی نے گلف نیوز کو بتایاکہ”ایک سماجی کارکن کی مدد سے ہم نے اس کے آبائی مقام سے الیکشن ائی ڈی کارڈ اور قدیم راشن کارڈ کی کاپی حاصل کرنے کا انتظام کرلیا۔
کچھ تفصیلات اس سے میل نہیں کھارہے تھے‘ مگر اب بھی ہم نے اس کو ایک ہندوستان طور کے تسلیم نہیں کیاتھا“
ایمرجنسی دستاویزات
مفت ایمرجنسی دستاویزات کے علاوہ‘ مصدقہ پاسپورٹ کے بغیرایک طرفہ سفری دستاویزات برائے ہندوستانی‘ مذکورہ سفارت خانہ نے اس کو مفت ہوائی سفرکا ٹکٹ بھی فراہم کیاہے۔
متحد ہ عرب امارات حکومت کی جانب سے عارضی ایمنسٹی وقت جس میں 17نومبر تک توسیع کردی گئی ہے کے دوران ملک چھوڑ نے والوں کے لئے ہندوستانی مشن نے بیرونی ممالک میں رہنے والوں کی فیس معاف کردی ہے۔