متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کو سات میٹرک ٹن ادوایات مہیا کرائے

,

   

ابوظہبی۔ مذکورہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ہفتہ کے روز سات میٹرک ٹن ادوایات کی سربراہی پر مشتمل ہوائی جہاز ہندوستان کے لئے روانہ کیا ہے تاکہ سی او وی ائی ڈی19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے میں ہندوستان کی مدد کی جاسکے

سی ا ووی ائی ڈی19وباء کے خلاف جدوجہد
متحد ہ عرب امارات کے سفیر برائے ہندڈاکٹر احمد عبدالرحمن البانا نے کہاکہ ”جو ممالک سی او وی ائی ڈی 19کے خلاف جنگ کررہے ہیں ان کی ان تشویش ناک حالات میں مدد کے لئے مذکورہ متحدہ عرب امارات سنجیدہ ہے۔

امارات او رہندوستان دونوں ممالک کے مابین قدیم تعلقات او ربھائی چارہ کے پیش نظر یو اے ای کی مدد سامنے ائی ہے“۔

مذکورہ امداد ممکن ہے کہ 7000میڈیکل پیشہ واروں کو وباء سے مقابلے کے لئے کام کرنے میں مددگارثابت ہوگی۔ البانا نے مزید کہاکہ ”سی او وی ائی ڈی 19سے مقابلہ ضروری عالمی تشویش بن گیا ہے۔

اور ہم اس عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں کہ ہماری ذمہ داری دوسرے ممالک جو اس وباء سے مقابلہ کررہے ہیں ان کی مدد کرنا ہے“۔

جملہ 348میٹرک ٹن کی امداد 34ممالک کے لئے
آج کی تاریخ تک مذکورہ یو اے ای نے 348میٹرک ٹن کی امداد 34سے زائد ممالک کو فراہم کی ہے‘ تقریبا348000میڈیکل پیشہ وارانہ افراد کی اس مشق میں مدد کا حصہ ہے۔

ہندوستان میں اب تک 37366معاملات کرونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں جس میں 26167سرگرم معاملات ہیں۔مذکورہ یو اے ای نے 12481معاملات درج ہوئے جس میں 105کی موت ہے‘یہ تعداد ڈبلیو ایچ کی تفصیلات کے مطابق ہیں