متحدہ مسلم ووٹ سے مودی کو شکست دینے سدھو کی اپیل

   

پٹنہ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بننے والے پنجاب کے ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے آج ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا کہ جب انہوں نے بہار میں قابل لحاظ اقلیتی آبادی والے حلقہ لوک سبھا کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ طور پر ووٹ استعمال کرتے ہوئے (وزیراعظم) نریندر مودی کو شکست دیں۔ سابق ٹسٹ کرکٹر سدھو نے کٹیھار میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا جہاں وہ کانگریس کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر طارق انور کی تائید میں منعقدہ ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ سدھو کے بیان پر بی جے پی نے فوری شدید ردعمل کا اظہارکیا اور الیکشن کمیشن سے ازخود کارروائی کی درخواست کی ہے۔