متحدہ کسان مورچہ ملک گیر احتجاج کرے گا

   

نئی دہلی: ایک بیان میں متحدہ کسان مورچہ نے نوجوانوں سے احتجاج کو پرامن رکھنے کی اپیل کی۔ مورچہ کے بیان میں اس اسکیم کو فوج مخالف، کسان مخالف اور ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب مرکزی حکومت ’جئے جوان جئے کسان‘ کے نعرے کی روح کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ایسے میں کسانوں کی تحریک کا فرض یہ ہے کہ وہ فوجیوں کے ساتھ اس جدوجہد میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔ اس لیے متحدہ کسان مورچہ 24 جون بروز جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گا۔ یہ فیصلہ یونائیٹڈ کسان مورچہ کی سات رکنی رابطہ کمیٹی نے کل کرنال میں اپنی میٹنگ میں لیا ہے۔