متحد یوروپ کے حق میں مختلف شہروں میں ریالیاں

   

برلن ،20مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے ایک ہفتہ قبل گزشتہ روز جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے قوم پرستی کی مخالفت اور ایک متحد و مستحکم یوروپ کے حق میں ریالیاں نکالیں۔ سب سے بڑے مظاہرے دارالحکومت برلن اور کولون میں ہوئے ۔ اس موقع پر شرکاء نے یوروپی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ اسی طرز کی ریالی پولینڈ میں بھی نکالی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یوروپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے اس موقع پر اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ یوروپی انتخابات میں ووٹ ڈال کر یوروپی یونین کے ناقدین کو ایک واضح پیغام دیں۔ یوروپی پارلیمنٹ کے الیکشن ت23 تا 26 مئی کو ہونا ہیں، جن میں دائیں بازو کی اور قوم پرست جماعتوں کی کارکردگی بہتر رہنے کا امکان ہے ۔