متعدد اضلاع میں گہرے کہر کا سامنا ، عوام کو احتیاط کا مشورہ ، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری

   

تلنگانہ شدید سردی کی لپیٹ میں
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں گہرے کہر کے ساتھ شدید سردی کی لہر چل رہی ہے کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت معمول سے بہت کم ریکارڈ کیا جارہا ہے اور گہرا کہر ہورہا ہے محکمہ موسمیات نے سردی کی اس صورتحال کو شمال مشرق سے چلنے والی سرد ہواؤں سے منسوب کیا ہے جو 29 دسمبر تک چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ حکیم پیٹ پر اقل ترین درجہ حرارت اتوار اور پیر کو 6.6 ڈگری سلسیس رہا جو معمول سے 8 ڈگری کم ہے ۔ کمرم بھیم آصف آباد ڈسٹرکٹ میں درجہ حرارت 8.5 جب کہ عادل آباد میں 9.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری کم رہا ۔ دیگر کئی علاقوں بشمول ہنمکنڈہ ، حیدرآباد ، کھمم ، محبوب نگر ، میدک ، نلگنڈہ ، نظام آباد اور راماگنڈم میں درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہوگیا ۔۔