متھرا عیدگاہ مسجد کیس 31 مئی کو اگلی سماعت مقرر

   

متھرا : شاہی عیدگاہ مسجد متھرا سے متعلق معاملہ کی سماعت آج چہارشنبہ کو سیول کورٹ میں طئے تھی لیکن عدالت نے اسے ٹال دیا۔ اس معاملہ پر اگلی سماعت 31 مئی کو ہوگی۔ یہ معاملہ 2.37 ایکر اراضی کو آزاد کرنے سے متعلق ہے جس پر شاہی عیدگاہ مسجد بنائی گئی ہے۔ درخواست میں عیدگاہ مسجد کی اراضی کو آزاد کرواکر مندر میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔