متھرا کی عیدگاہ : سروے پر روک لگانے سے عدالتی انکار

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز متھرا میں کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے سروے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے 14 دسمبر کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ مسجد کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پہلے کہا تھا کہ کیس کی سماعت کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس معاملے میں تحریری دلائل دینے کو بھی کہا گیا۔ لیکن اب ہائی کورٹ کچھ درخواستوں پر غور کر رہا ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔