متھرا(یو پی ): ملک بھر میں دیوالی کی بہت دھوم کے دوران اتر پردیش کے متھرا کے پٹاخہ بازار سے آگ لگنے کی خبر سامنے آئی۔ دوسری جانب غازی آباد کے نندگرام تھانے کے درگا مندر کے نزدیک کباڑ اور لکڑی کے گودام میں بھی زبردست آگ لگ گئی۔ میڈیاکے مطابق متھرا کے تھانہ رایا علاقے میں پٹاخہ بازار میں واقع دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں ڈیڑھ درجن دکانیں جل گئیں۔ اس آگ میں کئی لوگ شدید جھلس گئے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔فائر سروس کی پانچ گاڑیاں غازی آباد کے نند گرام پولیس اسٹیشن کے درگا مندر کے قریب کباڑ اور لکڑی کے گودام میں لگی بڑی آگ کو بجھانے میں مصروف رہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دکانیں دھماکہ خیز آوازوں سے جل رہی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس سنگین واقعہ میں کئی لوگ جھلس کر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کیلئے ضلع ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔