مجالس مقامی انتخابات جون تک مکمل کرلئے جائیں گے : پونم پربھاکر

   

حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہاکہ مجالس مقامی کے انتخابات جون تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ پونم پربھاکر نے کانگریس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ مجالس مقامی کے انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ میونسپلٹیز، کارپوریشنوں اور پنچایت راج اداروں کے انتخابات مرحلہ وار طور پر منعقد کرتے ہوئے جون تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ پربھاکر نے کہاکہ پارٹی نے نوجوانوں کو مؤثر نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُنھوں نے یوتھ کانگریس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کے مخالف حکومت پروپگنڈے کا مؤثر جواب دیں۔ پونم پربھاکر نے دعویٰ کیاکہ مجالس مقامی انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ فلاحی اسکیمات اور انتخابی وعدوں کی تکمیل کے نتیجہ میں کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔1