مجالس مقامی کے 23 صدور نشین کا تبادلہ

   

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے منگل کو جملہ 23 میونسپل کمشنرس کا تبادلہ کردیا۔ جوائنٹ سکریٹری سی این رگھو پرساد کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر جے سورتھا کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر کریم نگر میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے ڈپٹی کمشنر سی ایچ راجیندر ریڈی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔ این سمراٹ اشوک کا جی ایچ ایم سی میں تبادلہ کردیا گیا۔ پی سریدھر کا جی ایچ ایم سی میں تبادلہ کردیا گیا۔ سندھیا کو میونسپل کمشنر سدی پیٹ میونسپالٹی مقرر کیا گیا۔ وی پرشانتی کو جوائنٹ ڈائرکٹر آف کمشنر اور ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا۔ ارونا کماری چرن کو جی ایچ ایم سی میں مقرر کیا گیا ہے۔ اے سوامی کو میونسپل کمشنر گنڈالا پوچم پلی میونسپالٹی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی دھاکو نائک کو پلوانچا میونسپالٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اے ناگمنی کو میونسپل کمشنر دمائی گوڑہ میونسپالٹی مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی دشرتھ کو میونسپل کمشنر گدوال میونسپالٹی مقرر کیا گیا ہے۔ بی راجیش کمار کو میونسپل کمشنر بھینسہ میونسپالٹی اور کے پرسنا رانی کو ڈپٹی کمشنر جی ڈبلیو ایم سی مقرر کیا گیا ہے۔ کے سرینواس راؤ کو میونسپل کمشنر بیلم پلی میونسپالٹی اور ایم شوبھا شنکر کو میونسپل کمشنر کوتھاپلی میونسپالٹی مقرر کیا گیا ہے۔