مجرم کوئی بھی ہوں، بخشے نہیں جائیں گے: نتیش کمار کا انتباہ

,

   

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کگ کہا کہ حکومت جرائم پر کنٹرول کیلئے پوری طرح سے مستعد ہے اور مجرم کوئی بھی ہوں بخشے نہیں جائیںگے۔ نتیش کمار نے جمعہ کو پٹنہ کے آر ، بلاک سے دیگھا کے مابین 379.57 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار 6.7 کلومیٹر طویل سڑک جس کا نام سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر ” اٹل پتھ “ رکھا گیا ہے کا افتتاح کرنے کے بعد ریاست میں بڑھتے مجرمانہ واقعات سے متعلق صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جرائم پر کنٹرول کیلئے پوری طرح سے مستعد ہے۔ جرائم میں ملوث چاہے جو بھی ہوں انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔