مجموعہ قوانین اسلامی (دفعہ وار مسلم پرسنل لا) سلسلہ نمبر: 7

,

   

باب: قوانین وارثت

اصحاب فروض کے حصوں کا بیان

دفعہ (438): باپ کے حصے:

(۱) باپ کے ساتھ میت کا کوئی بیٹا، پوتا، پرپوتا وغیرہ بھی ہو تو باپ کو چھٹا حصہ ملے گا۔(۲) باپ کے ساتھ میت کی اولاد ذکور(اولادِ نرینہ) نہ ہو، صرف بیٹی ،پوتی، پرپوتی وغیرہ میں سے کوئی ہو تو اصحاب فروض میں ہونے کی وجہ سے اولاً ترکہ کا چھٹا پائے گا، اور پھر بیٹی پوتی وغیرہ کا حصہ دیدینے کے بعد بچاہوا مال بھی بحیثیت عصبہ اسے ملے گا۔(۳) اگر میت کی اپنی کوئی اولاد (مذکر یا مؤنث) یا لڑکے ، پوتے، پر پوتے (نیچے تک ) کی کوئی اولاد (مذکریا مؤنث) نہ ہو تو باپ محض عصبہ ہونے کی حیثیت سے کل ترکہ پائے گا۔

دفعہ (439): دادا کے حصے:

باپ کی غیر موجود گی میں دادا مذکورہ بالا تینوں شکلوں میں باپ ہی کی طرح حصہ پائے گا۔ واضح ہو کہ باپ کی موجودگی میں دادا اور دادا کی موجودگی میں پردادا (اوپر تک) محروم ہوجائیں گے۔

منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ