مجھے اسٹار کہلانا پسند نہیں: نواز الدین صدیقی

,

   

ممبئی: فلموں میں آنے کے لئے مسلسل جد وجہد محنت جستجو سے کام کرنے والے بہترین اداکار نواز الدین صدیقی جو منا بھائی ایم بی بی ایس میں ایک چھوٹا سے رول ادا کئے تھے۔ اس کے انہیں ایسے ہی چھوٹے چھوٹے کردار ملتے رہے اور وہ انہیں بخوشی ادا کرتے رہے۔ لیکن ڈائرکٹر انوراگ کیشپ کی فلم گینگ آف واسع پور میں نواز الدین صدیقی کو کلیدی رول ادا کرنے کا موقع ملا اور اس کے ساتھ ہی اپنے اندر چھپے اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

اس کے انہیں بڑی بڑی فلموں میں اہم رول ملنے لگے۔ اور آج انہیں دنیا ایک بہترین اور بڑا اداکار مانتی ہے۔ انہوں نے ایک انگریزی خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسٹار کیٹیگیری میں رہنا پسند نہیں ہے۔میں اس طرح کے القابات پر یقین نہیں رکھتا۔ نواز الدین نے کہا کہ اصل اداکار وہ ہے جو ہر طرح کا رول بڑی بخوبی سے ادا کرے۔ اسٹار، سوپر اسٹار وغیرہ یہ سب مارکیٹنگ پہلو ہے۔ اس لئے مجھے پسندنہیں کہ میں اسٹار کہلواؤں۔