مجھے اعظم گڑھ پر فخر ہے ،اس سرزمین نے بہت سے نامور لوگوں کو پیدا کیاہے،علامہ شبلی نے بھی یہیں سے چل کر پورے دنیا میں محبت اور علم کا پیغام دیا ہے :اکلیش یادو

,

   

ایس پی کے سربراہ اکلیش یادو اعظم گڑھ نے اس بار پارلیمانی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے جا رہے ہیں ، انہوں نے اعظم گڑھ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمین نے بہت سے نامور سرماووں کو جنم دیا ہے ،اسی زمین سے علامہ شبلی نے بھی پوری دنیا کو محبت اور علم کا پیغام دیا تھا ، اس سر زمین کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔
میں اعظم گڑھ میں اس وقت سے آرہا ہوں جب میں نے اپنی سیاسی زندگی میں قدم بھی نہیں رکھا تھا ، یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں اس علاقہ سے اپنی قسمت آزمانے جارہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہا گٹھ بندھن مہا ملاوٹ نہیں ہے بلکہ یہ بدلا ؤ کے لئے عظیم اتحاد بنایا گیا ہے ۔اگر ۳ پارٹی کے اتحاد کو یہ لوگ مہا ملاوٹ کہتے ہیں تو پھر ان لوگوں کو کیا کہیں گے جنھوں نے ۴۰ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔
یہ انتخابات کوئی معمولی انتخابات نہیں ہے بلکہ ملک کے بدلاؤ کے لئے یہ انتخابات ہے ۔یہ انتخابات آئین بچانے کا ہے ، اور ان حقوق کو بچانے کا ہے جو آئین نے ہم سب کو دیئے ہیں ۔ اور جن سے ہمارا مقابلہ ہے وہ نہ جانے کونسا جھوٹ بولتے ہیں اورنہ جانے کب کونسی سازش کرے کچھ پتہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید بی جے پی کے کئی سازشوں پر انکو ائینہ دکھایا ویڈیو ضرور دیکھیں ۔

YouTube video