مجھے کورونا ہوا لیکن معلوم نہیں ہوا :باؤچر

   

جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے انکشاف کیا کہ انہیں کورونا وائرس ہوا تھا لیکن انہیں اس کا علم نہیں ہوا تھا۔ مارک باؤچر نے یہ انکشاف انگلینڈ کے خلاف ہونے والی محدود اوورزکی سیریز سے قبل بات کرتے ہوئے کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑی جمع ہوئے تھے اور اس وقت ایک کھلاڑی، جس کا نام نہیں بتایا گیا، کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا تھا۔وہ کھلاڑی اور دیگر دو، جو اس کے قریب موجود تھے ان افرادکو باقی ٹیم سے الگ کردیاگیا اور ٹیم کا طبی عملہ ان کی حالت کا جائزہ لے رہا ہے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا کہ انہیں متاثرہ کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔ایک کمرے میں چھ یا سات دنوں تک اکیلے بیٹھنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ وہ بیماری سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔مجھے پتا بھی نہیں تھا کہ مجھے یہ (کورونا وائرس) ہے۔