مجھے ہندوستانی ثابت کرنا تکلیف دہ ہے :اکشئے کمار

   

ممبئی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم اداکار اکشئے کمار نے کہا کہ میں نے ہندوستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کی ہے ۔ مجھے ہندوستانی ثابت کرنے کیلئے تکلیف دہ مرحلہ سے گزرنا پڑرہا ہے ۔ مجھے ایک پاسپورٹ کی کاپی بتانا ہے میں نے اسے کبھی نہیں چھپایا اور نہ ہی اس بات کی تردید کی ہے کہ میرے پاس کینیڈا کا پاسپورٹ ہے ۔ میں ہندوستان میں کام کرتا ہوں اور ہندوستان میں تمام اپنے ٹیکس ادا کرتا ہوں ۔