محبت میں ناکامی پر دو نوجوانوں کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی اور سائبرآباد کے علاقہ مائیلاردیوپلی حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے محبت میں ناکامی کے سبب خودکشی کرلی ۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 21 سالہ روی چیتنہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ماریڈپلی لکشمی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نوجوان نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی جو محبت میں ناکام ہوگیا تھا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 27 سالہ کوٹیشور راؤ جو بابل ریڈی نگر علاقہ کے ساکن ایرا نائیڈو کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ یہ شخص محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔