محبوبہ مفتی اور 3 سابق ارکان اسمبلی کو سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

   

اندرون 24 گھنٹے عدم عمل آوری پر قانونی کارروائی کا انتباہ

سرینگر: جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور تین سابق ارکان اسمبلی کو اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں قائم سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس نے محبوبہ مفتی اور تین سابق ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے سرکاری کوارٹر فوری طورپر خالی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی محمد الطاف وانی ، عبدالرحیم راتھر اور عبدالمجید بٹ کے علاوہ محبوبہ مفتی کو 24 گھنٹوں کے اندرا ندر سرکاری کوٹھیاں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کوارٹر خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کی بھی بات کی گئی ہے۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی کو سری نگر کے گپکار میں قائم سرکاری کوٹھی خالی کرنے کے لئے 30 نومبرتک کا وقت دیا گیا ہے ۔

بھاجپا کو اقتدار سے دور رکھنے انتخابات میں نوجوان بھی حصہ لیں: محبوبہ
سری نگر: جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو انتخابی عمل میں بھر پور شرکت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ آنے والے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی شرکت ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کو اقتدار سے دور رکھنے اور اپنے حقوق کی خاطر نوجوانو ں کو چناو میں بھر پور شرکت کرنی چاہئے ۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ ٓانہوں نے کہاکہ جس ہندوستان میں ہم شامل ہوئے وہ جواہر لال نہرو کا ہندوستان ہے ، وہ آنجہانی گاندھی جی، مولانا ابوالکلام آزاد اور راہول گاندھی کا ہندوستان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی اس وقت ہندو مسلم اتحاد کے لئے اس وقت بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں۔دفعہ 370کی منسوخی پر محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھاجپا نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اس قانون کو منسوخ کیا۔