نئی دہلی۔ جموں اور کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کا ٹوئٹر اکاونٹ جمعہ کے روز ان کی بیٹی التجاء نے دوبارہ بحال کردیا‘ جو مائیکرو بلاگینگ سائیڈ پر اپنی ماں کے حوالے سے مرکز سے ”سوالات“ کررہی ہیں
۔مرکز کی جانب سے 370دفعہ کو ہٹانے کے لئے تنظیم جدید بل کی منظوری کرنے کے بعد سے محبوبہ کا اکاونٹ پچھلے45دنوں سے غیر کارگرد ہے۔
مذکورہ وادی اگست 5کے روز سے بند ہے اور ساتھ میں انٹرنٹ خدمات بھی معطل کردئے گئے ہیں۔
Ms Mehbooba Mufti, former Chief Minister J&K to whom this twitter handle belongs has been detained since 5th August 2019 without access to the account. This handle is now operated by myself, Iltija daughter of Ms Mufti with due authorisation.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 20, 2019
التجاء نے3بجے کے قریب کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا کہ”محترمہ محبوبہ مفتی سابق چیف منسٹر جموں او رکشمیر جس کا یہ ٹوئٹر 5اگست2019سے بند کردیاگیاتھا اور اکاؤنٹ تک کوئی رسائی نہیں تھی۔
اب یہ ہینڈل کو میں التجاء دختران کی اجازت سے چلارہی ہوں“۔
اس کے علاوہ التجاء نے ایک لیٹر بھی پوسٹ کیا جو انہوں نے مرکزی حکومت کے ہوم سکریٹری اور ہوم سکریٹری برائے جموں او رکشمیر کو 18ستمبر کے روز تحریر کرتے ہوئے ان کی والدہ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے لکھاکہ”اب بھی میں جواب کی منتظر ہوں“۔ مذکورہ لیٹر میں محبوبہ کی جانب سے نو سوالات کئے گئے ہیں۔
سوالات کی فہرست میں عورتوں اوربچوں کے علاوہ دیگر لوگوں کی 5اگست کے بعد سے گرفتاری کی تفصیلات۔
اس میں استفسا ر کیاگیاہے کہ جموں اور کشمیر ہائی کورٹ میں درج حبس بیجا کے مقامات کی تفصیلات او ر کتنے مقامات پر دفعہ 144اب بھی نافذ ہے