حیدرآبادیکم جنوری (یو این آئی) محبوب آباد ضلع میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے سوملا ٹانڈہ کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب لاری آٹو سے ٹکرا گیا۔حادثہ کی شدت کے نتیجہ میں لاری سے گرینائٹ کی چٹان گرگئی۔ حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردیگر 5زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو محبوب آباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔اس آٹو میں 8افراد سوار تھے ۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ چٹان کے نیچے پھنسی لاشوں کو بھاری کرینوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ وزیربہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد وزیر نے ضلع کلکٹر اور ایس پی کو طلب کرکے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے عہدیداروں کو حادثہ کے مقام پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کا حکم دیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولت کی بھی ہدایت دی۔ ستیہ وتی راٹھور نے مہلوکین کے خاندانوں سے تعزیت ظاہر کی اور یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کی مدد کرے گی۔