محبوب نگر ادارہ جات مقامی کی کونسل نشست کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔27فروری(سیاست نیوز) محبوب نگر میں ادارہ جات مقامی کے رکن قانون ساز کونسل کی نشست پر انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق 4 مارچ کو اعلامیہ جاری کیا جائے گااور پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 11مارچ ہوگی ۔ 12مارچ کو پرچہ جات نامزدگی کی تنقیح کا عمل مکمل کیا جائے گا اور 14مارچ پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔ ادارہ جات مقامی کے رکن قانون ساز کونسل کی نشست کے لئے رائے دہی کا عمل 28مارچ کو صبح 8بجے تا4بجے سہ پہر ہوگا 2 اپریل کو رائے شماری کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا اور 4اپریل تک انتخاب کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ محبوب نگر کے ادارہ جات مقامی کی یہ نشست رکن قانون سازکونسل کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد قانون ساز کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے نتیجہ میں مخلوعہ تھی۔3