محبوب نگر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

   

محبوب نگر : جناب محمد صادق اللہ مرحوم (ریٹائرڈ سپرنٹنڈنگ انجینئر) کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ قوم و ملت کے لئے ملی، تعلیمی، سماجی مسائل پر بے باک نمائندگی ان کی انفرادیت تھی۔ ٹی آلمیوا کے فروغ اور ملازمین کے مسائل کے لئے ہمیشہ فکرمند رہتے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد قمرالدین ریاستی چیرمین اقلیتی نے بحیثیت مہمان خصوصی زوم میٹنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ٹی آلمیوا کی اس میٹنگ کی صدارت ریاستی شیخ فاروق حسین نے کی۔ سید محمد اویس قادری ریاستی جنرل سکریٹری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مرحوم کے فرزندان محمد ذبیح اللہ، محمد صفی اللہ، محمد کلیم اللہ نے بھی میٹنگ میں مرحوم کے حالات زندگی پیش کئے۔ محمد تقی الدین احمد ریاستی خازن نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ میٹنگ میں سید وحید شاہ، حبیب عبدالرحمن، عشرت علی، خواجہ نظام الدین، محمد حفیظ، پنشنرس یونٹ صدر محمد مجاہد، محمد کلیم ورنگل کے علاوہ دیگر اضلاع کے صدور، معتمدین بھی شریک تھے۔

اوٹکور میں کسانوں کی ٹریکٹر ریالی
اوٹکور : مستقر اوٹکور میں تقریباً 50 ٹریکٹروں کے ہمراہ کسان ریالی سوریہ پرکاش ریڈی مقامی سرپنچ کی زیرقیادت نکالی گئی۔ عبدالرحمان نائب سرپنچ، ناصر خان، محمد سمیع، عبدالرحمن شبوکواپشن ممبر، سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، پی اے سی ایس چیرمین بال ریڈی، ایم پی ٹی سی سابق گویندیا کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔