محبوب نگر میں کل میگا مفت طبی کیمپ نواب میر نجف علی خان پڑپوتے نظام ششم بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے

   

محبوب نگر ۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اینٹگرو ہاسپٹل حیدرآباد اور نظام ششم نواب میر محبوب علی خان بہادر فاؤنڈیشن محبوب نگر کے اشتراک سے مستقر محبوب نگر پر ایک میگا فری ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ محمد عبدالرحیم فاؤنڈر فاؤنڈیشن نے سیاست نیوز کو بتایا کہ محبوب نگر کے عوام کے اصرار پر یہ فری ہیلت کیمپ 4 فروری اتوار صبح 10 تا 5 بجے شام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر پر منعقد ہوگا۔ کیمپ میں حیدراباد کے معروف و تجربہ کار ڈاکٹرس ڈاکٹر فیض اللہ خان ایم بی بی ایس، ایم ایس، ایم سی ایچ، ایف آر ایل ایس (جرمنی) یورالوجسٹ ڈاکٹر شیما بی ڈی ایس، ایم ڈی ایس، ایم ایس سی کے علاوہ دیگر ڈاکٹر مریضوں کی مفت تشخیص کریں گے۔ کیمپ میں قلب اور دماغ کے امراض کو چھوڑ کر دیگر امراض سے متعلق تشخیص کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یو رین ٹسٹ، کریاٹنن ٹسٹ، الٹرا ساؤنڈ اسکیاننگ مفت کئے جائیں گے۔ دوائیں بھی مفت تقسیم کی جائیں گی۔ نواب میر نجف علی خان پڑپوتے نظام ششم نواب میر محبوب علی خان بہادر بحیثیت مہمان خصوصی کیمپ میں شرکت کریں گے۔