محبوب کالج سکندرآباد کے قدیم طلبہ کی ہفتہ کو یادگار ملاقات

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( این ایس ایس ) محبوب کالج و ہائی اسکول راشٹر پتی روڈ سکندرآباد کے قدیم طلبہ کی دوبارہ ملاقات کیلئے ایک تقریب 25 جنوری کو 4:30 بجے شام کالج کیمپس میں منعقد ہوگی۔ محبوب کالج ہائی اسکول اولڈ اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن سکندرآباد کے کنوینر ایم پی رابندر ناتھ نے آج یہاں جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں شہر کے 157 سالہ قدیم اسکول کے تمام سابق طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس یاد گار پروگرام میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول 1862 میں قائم کیا گیا تھا جو سابق ریاست حیدرآباد کا انتہائی قدیم ترین اور باوقار اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور مختلف شعبہ حیات سے وابستہ ہیں۔ رابندر ناتھ نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے قدیم طلبہ 040-27702918 یا27703711 پر ربط کرسکتے ہیں۔