محدود عازمین کیساتھ حج ، سعودیہ کے فیصلہ کا خیرمقدم

   

نئی دہلی : جمعیتہ العلماء ہند نے چہارشنبہ کو کہا کہ سعودی عرب کا حج 2020ء سے متعلق قطعی فیصلہ لائق خیرمقدم ہے۔ سعودی عرب نے کوروناوائرس وباکے تناظر میں مکہ مکرمہ میں عازمین کی غیرمعمولی تعداد کو ٹالنے کیلئے اس سال کا حج بہت محدود کردیا ہے۔ اس مرتبہ صرف سعودی عرب میں رہنے والے عازمین ہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ بیرون سعودیہ سے کوئی بھی فرد حج میں شریک نہیںہوسکے گا۔ جمعیتہ کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے حج کو معطل نہیں کیا جو قابل ستائش عمل ہے۔