محض دو ہفتوں میں کانگریس کو10 کروڑ روپے کا عطیہ

   

نئی دہلی: کانگریس نے دو ہفتہ قبل ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم شروع کی تھی اور کراؤڈ فنڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے عوام سے عطیہ دینے کی گزارش کی تھی تاکہ پارٹی کو مضبوطی حاصل ہو۔ اس مہم میں کانگریس کو خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اجئے ماکن نے آج جانکاری دی ہے کہ محض دو ہفتوں میں ہی 10 کروڑ روپے کا عطیہ حاصل ہو چکا ہے۔اجئے ماکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک طویل پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ نیا سال، نیا سنگ میل۔ ہم نے صرف 2 ہفتوں میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ حاصل کر لیا۔