محفل نعت و مناقب

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام محفل نعت و مناقب 30 نومبر بعد نماز عشاء 9 بجے شب بمکان محمد سلیم چشتی مینائی امان نگر اے میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی کریں گے ۔ قاری محمد عثمان نظامی کی قرات کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا ۔ بعد ازاں شعرا و نعت خواں حضرات نعت و مناقب پیش کریں گے ۔۔
ماہنامہ صدائے شبلی کا شمارہ منظر عام پر
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( راست ) : شبلی انٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کا ترجمان ماہنامہ ’ صدائے شبلی ‘ حیدرآباد نومبر 2023 کا شمارہ ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی کی ادارت میں شائع ہوچکا ہے ۔ مذکورہ شمارہ میں مختلف موضوعات پر متعدد مضامین ، نظمیں ، غزلیں اور خبریں شامل اشاعت ہیں ۔ ماہنامہ صدائے شبلی کے ہر شمارہ آپ ہماری ویب سائٹ shibliinternational.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392533661 پر ربط کریں۔۔
محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 29 نومبر ۔ (راست) ۔ زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی و زیرنگرانی حبیب عمر بن عبداللہ العطاس 30 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء شیخ فیروز کی رہائش گاہ قریب مدرسہ سبیل السلام صلالہ جشن میلادالنبیؐ ومحفل نعت شہ کونین ﷺمنعقد ہوگی ۔ مدعو نعت خواں حضرات نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جماعت قصیدہ بردہ شریف نور محمدی بارکس دف پرمسحور کن انداز میں نعت شریف و مناقب پیش کریں گی۔ محفل کا آغاز حافظ و قاری احمد بن علی بصراوی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ، کمسن طلبہ و مدعو ثناء خوان رسول ثناء خوانی کریں گے۔ مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس ’’نوجوان نسل کی بے راہ روی ‘‘ پر خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ قبلہ ،مولانا سید عبدالرحمن حسنؔ قادری،حبیب علوی بن حسین جنیدی ، حبیب محمد بن عیدروس العطاس ، جلیل بن احمد القرموشی ، محسن بن عبداللہ قرموشی ، محمد احمد شاہ قادری ، مرزا سلیم بیگ و حبیب حسن بن سالم العطاس شرکت کریں گے ۔