محمد اظہرالدین کے والد کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان‘صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن و کانگریس قائد محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیز الدین کا مختصر سی علالت کے بعد آج شام بنجارہ کیر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ 93 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں چہارشنبہ 19 اکتوبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان رام کورٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔