محمد بن سلمان سے چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

   

جدہ : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو جدہ میں چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ ادریس دیبی نے ملاقات کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے کِئی امور بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد، کابینہ کے رکن ور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، ایوان شاہی کے مشیراحمد قطان اور چاڈ میں سعودی عرب کے سفیرعامر بن علی الشھری بھی موجود تھے۔