محمد بن سلمان نے خطہ کے استحکام کیلئے میکرون کی حمایت کو سراہا

   

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ہفتہ کو فون کال پر گفتگو کی ۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اورفرانس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک کے اندر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی ولی عہد نے کہا فرانسیسی صدر کی جانب سے خطے میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کا اعلان اور علاقائی استحکام کو لاحق خطرات کو مسترد کیا جانا قابل ستائش ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ محمد بن سلمان نے سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لئے فرانس کی کوششوں کو سراہا ۔ دونوں رہنماؤں نے دریں اثنا ایلیسی نے بھی اعلان کیا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہفتے کے روز فون کیا اور ان خطرات پر تبادلہ خیال کیا جن سے خطے کے استحکام کو خطرہ ہے۔ فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے دونوں ممالک کے درمیان ا سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ دونوں نے فرانس اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی تعلقات بالخصوص توانائی کے شعبے میں مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ لبنان کا مسئلہ مزید برآں دونوں نے لبنان کے مسئلہ پر بھی توجہ دی اور فرانسیسی صدر نے اس ملک کی ترقی کے لئے ضروری ساختی اصلاحات کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جلد از جلد صدر منتخب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ میکرون نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اتفاق کیا کہ لبنان کے عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تعاون جاری رکھنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے۔