محمد بن سلمان نے نئے شہر نیوم کا خاکہ جاری کیا

   

کویت: سعودی عرب کے شہر تبوک میں ایک کثیر ملکی اور کثیر سرحدی مجوزہ اقتصادی شہر کا نام نیوم ہے جس کا رقبہ 10,230 مربع میل(26,500 مربع کلومیٹر) ہے ۔یہ جدید اور حیرت انگیز شہر مشترکہ طور پر سعودی عرب، اردن اور مصر کے سرحدی علاقوں میں تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نئے شہر نیوم سے متعلق پراعتماد پراجکٹ کی نئی حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں۔سعودی عرب کے نئے منصوبے کے حوالے سے متعلق تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مستقبل کی سعودی میگا سٹی میں دو فلک بوس عمارتیں ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔