محمد سراج الدین کو ضلعی سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

   

نیالکل ۔ محمد سراج الدین اسکول اسسٹنٹ ریاضی گورنمنٹ ہائی اسکول قصاب گلی اردو میڈیم کو یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع سنگاریڈی کے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا ۔ اس سال کووڈ 19 کی وجہ سے ضلعی تقریب منعقد نہیں ہوسکی ۔ جس کی وجہ سے 22 ستمبر کو ظہیرآباد منڈل ریسورس سنٹر ظہیرآباد میں منڈل ایجوکیشن آفیسر ایس بسواراج کے ہاتھوں سے ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ جناب محمد سراج الدین کی ابتدائی تعلیم ضلع پریشد ہائی اسکول نمبر 2B گڑھی میں ہوئی ۔ انٹرمیڈیٹ سنگاریڈی ، ڈی ایڈ کورنمنٹ ڈائٹ وقارآباد اور بی ایڈ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدڑآباد سے کیا ۔ قبل از گورنمنٹ ہائی اسکول کوہیر، گورنمنٹ نیو ہائی اسکول سداسیوپیٹ میں اپنی خدمات انجام دی ۔