محمد شامی نے کرایا حجامہ‘ تصویر شیئر کی

,

   

دوبئی۔ ہندوستانی کرکٹر محمد شامی نے حجامہ کرایا۔ اپنی فوٹو شیئر کرتے ہوئے مذکورہ کرکٹر نے لکھا کہ”حجامہ کے بعد سکون محسوس کررہاہوں؟“۔

محمد شامی نے حجامہ کے بعد اپنے خیالات شیئر کئے
تصویریں شیئر کرنے کے فوری بعد انٹرنٹ صارفین نے ردعمل شروع کردیا۔

ان میں سے ایک نے لکھا”یہ ڈراؤنا لگ رہا ہے“! ایک اور نے لکھا ”کیابات ہے بھائی اور بھی وکٹ ملیں گے آپ کو“۔

ایک فرد جس کا نام فیضان فجو123ہے نے لکھا کہ”بہت بہترین جناب بلکل‘ شامی بھائی یہ حضورؐ کی سنت ہے حجامہ۔ اور اس کو سنت کرکے ادا کروگے تو پورا فائدہ ملے گا“

تین میاچوں میں سات وکٹیں
درایں اثناء محمد شامی جو کنگ الیون پنجاب ٹیم میں ہیں تین میاچوں میں سات وکٹیں ائی پی ایل 2020میں اب تک لئے ہیں۔

یواے ای میں قرنطین کا وقت
قبل ازیں متحدہ عرب امارات پہنچنے کے ساتھ ہی چھ دنوں تک قرنطین میں گذارے ہوئے وقت کے متعلق شامی نے بات کی تھی۔

انہوں نے کہاتھا کہ ہوٹل میں گذارے گئے چھ دن ان کے لئے کافی مشکل کے تھے۔ انہوں نے کہاتھا کہ ”چاہے وہ اسپورٹس مین رہے یاعام آدمی‘ہر کسی کے لئے چارمہینوں کا وقت بڑا مشکل تھا۔

اللہ کاشکر ہے میری اپنی ٹریننگ کے لئے میرے پاس سہولتیں ہیں۔

جب میں یہاں یو اے ای پہنچنے کے بعد قرنطین میں رکھا گیا‘ میرے لئے وہ چھ دن چار ماہ سے زیادہ مشکل کے گذرے کیونکہ ان دنوں میرے پاس ٹریننگ کی سہولت تھی‘ میں نے ضرورت مند کی مدد کی اور دیگر سرگرمیوں میں شامل رہاتھا“