محمد محمود علی نے چیلنجز میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا

   


جرنلزم کی معیاری تعلیم و تربیت اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپس کا انتظام
حیدرآباد : 29اگست ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے شہر حیدرآباد میں چیلنجز میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں صدرنشین تلنگانہ پریس اکیڈیمی ایم نارائنا ، صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحق ، تہذیب ٹی وی کے سی ای او خورشید ربانی ، سینئر صحافی ماجد حسین ، موظف آئی آ ئی ایس سریندر ناتھ ، سی ای او ساہتیہ ٹرسٹ سید انیس الدین ، ٹرسٹی افتخار الدین غوری ، سی ای او منصف ٹی وی و فاؤنڈر چیلنجز میڈیا حبیب نصیر ، رؤف راہی پروگرام ہیڈ منصف ٹی وی و دیگر موجود تھے ۔ ادارہ کے ڈائرکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر تبریز حسین تاج ، ڈائرکٹر ایڈمین میر صدیق علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ چیلنجز میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ماس کمیونکیشن اور جرنلزم سے متعلق کورسیس کی معیاری تربیت اور جرنلزم سے متعلق کورسیس کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسٹوڈیو بنایا گیا ہے ۔ ادارہ میں مستحق طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا انتظام بھی ہے ۔ ن