محمد یونس کا بالآخر مودی سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

   

بنکاک : بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس کی نریندر مودی سے پہلی ملاقات ہوئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں محمد یونس نے مودی سے بنگلہ دیش سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد مستقل عبوری حکومت پر غلط اور اشتعال انگیز الزامات لگارہی ہیں، ہندوستان حسینہ واجد کو ایسے بیانات دینے سے روکے۔ محمد یونس کے پریس آفس کے مطابق نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں کسی مخصوص جماعت کی حمایت سے انکار کیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پرہوئی۔