محمد یونس کے ہاتھوں جرنلسٹ کالونی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

   

ظہیرآباد ۔ 30ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد محمد یونس نے جرنلسٹ کالونی میں 50 لاکھوں روپیوں کی لاگتی سی سی روڈ ڈرنیج کا سنگ بنیاد رکھا صدرنشین بلدیہ محمد یونس نے تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دے رہی ہے ، بلدی حدود میں عوامی بنیادی مسائل کی یکسوئی اولین مقصد ہے ۔ جرنلسٹ کالونی میں زیر التوا سی سی روڈ ، ڈرنیج ، اسٹریٹ لائیٹ کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ،صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی محکمہ بلدیہ سے فراہم کی جائیں گی ۔ صدرنشین بلدیہ محمد یونس نے کہا کہ بلدی انضمام وارڈ س کی ترقیاتی کاموں پینے کے پانی سڑکوں اسٹریٹ لائیٹ صفائی عملہ کے اضافہ کیلئے حکومت سے مزید فنڈس کے لئے نمائندگی کی گئی ہے ۔ اس موقع پر کونسلر بلدیہ محمد جہانگیر قریشی ، سری کانت ریڈی ، صدر پریس کلب، محمد منہاج الدین رحمت ،محمد محبوب ، ولایت علی منصف رپورٹر ، سری نیواس ریڈی ، انجیا ، ملناشاستری ، غوث الدین نظامی، معز قاضی ویگر صحافیوں موجود تھے ۔