محمود عباس بھی دوحہ پہنچ گئے جنگ بندی سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے

   

غزہ :فلسطینی صدر اتوار کو قطرکے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں جاری جنگ کو بند کرنے کیلئے کیے جانے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کر سکیں اور فلسطینیوں کے لیے امدادی ترسیلات کی ضرورت پر زور دے سکیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماس الثانی سے ملاقات کریں گے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ حماس کی قیادت سے بھی ملاقات کی کوشش کریں گے یا نہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے قطر میں سفیر منیر غنام نے اتوار کو وائس آف فلسطین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا فلسطینی صدر محمود عباس اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔