محمود نے پچاس سال تک بالی ووڈ پر راج کیا

   

ممبئی : اپنے مخصوص انداز ،تاثرات اور آواز سے تقریباً پانچ دہائی تک ناظرین کو ہنسانے والے محمود نے فلم انڈسٹری میں ‘کنگ آف کامیڈی’ کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی اور یہاں تک سننا پڑا تھا کہ وہ نہ تو اداکاری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔چائلڈ آرٹسٹ سے کامیڈین کے طور پر شروعات کرنے والے محمود کی پیدائش 29 ستمبر 1932 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ممتاز علی بامبے ٹاکیز ا سٹوڈیو میں کام کیا کرتے تھے ۔ گھر کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محمود ملاڈ اور ویرارکے درمیان چلنے والی لوکل ٹرینوں میں ٹافیاں فروخت کرتے تھے ۔بچپن کے دنوں سے ہی محمود کا رجحان اداکاری کی طرف تھا اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے ۔ اپنے والد کی سفارش سے محمود کو بامبے ٹاکیز کی سال 1943 میں آئی فلم قسمت میں اداکار اشوک کمارکے بچپن کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ان کی مشہور فلموں میں پڑوسن ، دل تیرا دیوانہ ، کاجل ، بیٹی بیٹے ، میں سندر ہوں، گمنام اور لاکھوں میں ایک قابل ذکر ہیں ۔ 23جولائی 2004ء کو محمود کا انتقال ہوا ۔