محکمہ انکم ٹیکس نے مہاراشٹر حکومت کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کے گھر پر مارا چھاپہ

   

محکمہ انکم ٹیکس نے منگل کو شیوسینا کے عہدیدار اور شرڈی ٹرسٹ کے رکن راہل کنال کے مقام پر چھاپہ مارا۔ راہل کنال کو آدتیہ ٹھاکرے کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ منگل کی شام سنجے راوت نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ انکم ٹیکس چھاپوں کے بارے میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر پر اس طرح کے حملے ماضی میں بھی ہو چکے ہیں اور اب بھی ہو رہے ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں کا ماضی میں اس طرح غلط استعمال ہوتا رہا ہے، بنگال، آندھرا پردیش میں ہوا اور اب اگر مہاراشٹر میں انتخابات ہونے ہیں تو یہاں بھی ایسا ہو رہا ہے۔ یہ مرکزی ایجنسیاں ایک طرح سے خود بی جے پی کی پروپیگنڈہ مشینری بن گئی ہیں، لیکن ہم جھکیں گے نہیں، مہاراشٹر جھکیگا نہیں۔