حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے آج مزید 842 جائیدادوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ محکمہ کالج تعلیم میں 544 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ڈگری لکچررس ، فزیکل ڈائرکٹرس ، لائبریرینس ، کی جائیدادیں شامل ہیں ۔ 31 جنوری سے 20 فروری تک درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ مئی یا جون میں تقررات کیلئے امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم میں مزید 71 جائیدادوں کیلئے ٹی ایس پی ایس سی نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ انٹرکمشنریٹ میں 40 لائبریرینس کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ فنی تعلیم میں 31 لائبریرین کی جائیدادوں کیلئے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 21 جنوری تا 10 فروری درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق و دیہی ترقیات میں اکاونٹس آفیسر کے 78 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 64 سینئیر اکاونٹنٹ ، 13 جونیر اکاونٹنٹ ، ایک اکاونٹس آفیسر کیلئے بھی 20 جنوری تا 11 فروری درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔۔ ن