ممبئی : محکمہ ریلوے نے چار سال پرانے کرایہ میں تخفیف کردی ہے ،جوکہ مسافروں کے لیے ایک بڑی راحت ہے واضح رہے کہ ہندوستانی ریلوے نے 27 فروری کو ‘مسافر ٹرینوں’ کے دوسرے درجے کے عام کرایوں کو ‘ایکسپریس اسپیشل’ یاایکسپریس’ ٹرینوں کے نام سے بحال کر دیا۔ وبائی امراض کوویڈ 19 کے دوران لاک ڈاؤن کے بعد ریلوے نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے آہستہ آہستہ ‘مسافر ٹرینوں’ کو واپس لے لیا تھا۔’عام کلاس’ کے کرایوں کو تقسیم کیا گیا اور ایکسپریس ٹرین کے کرایوں کے برابر ٹکٹ کی کم از کم قیمت 10 روپئے سے بڑھا کر 30 روپئے کر دی گئی تھی۔اس فیصلہ سے مسافروں کو راحت ملے گی ۔
’مسافر ٹرینوں ‘کو دوبارہ نامزد کیے جانے اور ایکسپریس ٹرین کے کرایوں کو چارج کیے جانے کے معاملے پر دی ہندو کی رپورٹ کے ایک دن بعد ریلوے بورڈ نے ایک جائزہ میٹنگ بلائی اور پورے نیٹ ورک کے تمام زونل ریلوے کو ایک الرٹ بھیج دیا ۔